میکسیکو ، تقریب میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک

6

میکسیکو سٹی۔26جون (اے پی پی):میکسیکو کی شمال مغربی ریاست گواناجواٹو میں ایک تقریب میں فائرنگ کے واقعہ میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ واقعہ ریاست گوانا جواٹو کے شہر ایرا پواٹو میں پیش آیا۔

واقعہ میں مزید 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ میکسیکو کی اس ریاست میں جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان مسلح تصاد م کے واقعات عام ہیں اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ایسے واقعات میں 1,435 افراد مارے جا چکے ہیں۔