نادہندگان کے خلاف مہم کے 151ویں روز10کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی گئی ،ترجمان لیسکو

62
LESCO

لاہور۔15فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،مہم کے151ویں روز2070نا دہندگان سے 10 کروڑ50 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلہ میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔

چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیاء اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 241نادہندگان سے21.40 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 126نادہندگان سے21.07 ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 259نادہندگان سے 16.30 ملین اور سائوتھ سرکل میں 151 ڈیفالٹرز سے7.54 ملین کی ریکوری کی۔

منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکانہ سرکل میں 13 نادہندگان سے0.35 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 63 نادہندگان سے3.75 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہدبیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 523نادہندگان سے15.97 ملین اور قصور سرکل میں 694 نادہندگان سے19.18 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ترجمان کے مطابق151 روز سے جاری مہم کے دوران81437 ڈیفالٹرز سے 2ارب44 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے۔ نادرن سرکل میں 11461 نادہندگان سے350.01 ملین روپے اور ایسٹرن سرکل میں 10437 نادہندگان سے577.38ملین کی ریکوری کی گئی۔ اسی طرح سینٹرل سرکل میں 9268نا دہندگان سے330.65 ملین اور سائوتھ سرکل میں 4776 نا دہندگان سے136.67 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 7146نادہندگان سے204.10 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 9899نادہندگان سے358.20 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 13036 نادہندگان سے156.03 ملین اور قصور سرکل میں 15414 نا دہندگان سے335.95 ملین کی ریکوری کی گئی۔اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔