اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):ناران سے تین کلو میٹر دور بٹل کے قریب سیلاب اور پانی کے بہاؤ سے پل ٹوٹ گیا ہے۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق ناران سے واپس آنے والی تمام ٹریفک کو روک دیا گیا ہے، سیاحوں کو قریبی مقامات پر رات کے قیام کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ممبر کے پی مرشد امین کو ٹریفک جلد بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ترجمان کے مطابق این ایچ اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے،ٹریفک کی بحالی کے لیے متبادل راستہ بنایا جارہا ہے۔
ترجمان این ایچ اے کے مطابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی ہدایت پر سیکرٹری مواصلات کیپٹن ر محمد خرم آغا تمام کاموں کی نگرانی خود کر رہے ، سیاحوں سے گزارش ہے موسم کی خرابی کے باعث پہاڑی علاقوں کی طرف جانے سے گریز کرے۔