35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںناروے نے قطب شمالی میں تیل تلاش کرنے کے لیے 13 کمپنیوں...

ناروے نے قطب شمالی میں تیل تلاش کرنے کے لیے 13 کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری کر دیے

- Advertisement -

اوسلو ۔19 مئی (اے پی پی) ناروے کی حکومت نے قطب شمالی میں تیل تلاش کرنے کے لیے 13 کمپنیوں کو نئے لائسنس جاری کر دیے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق تیل تلاش کرنے والا علاقہ بحیرہ بیرنٹس میں واقع ہے اور اِس میں پہلے کبھی تیل و گیس کو تلاش نہیں کیا گیا ہے۔ 10 کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کا جو علاقہ دیا گیا ہے وہ روسی سمندری حدود کے انتہائی قریب واقع ہے۔ ناروے کے وزیر پٹرولیم نے لائسنس جاری کرنے کو پٹرولیم تاریخ کا ایک نیا باب قرار دیا ہے۔ اس علاقے پر روس اور ناروے کا پرانا قبضہ تھاتاہم 2010 میں ایک معاہدے کے تحت حل کر لیا گیا تھا۔ ماحولیات دوست تنظیموں نے ناروے حکومت کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کے فیصلے پر تنقید کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=5549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں