28.8 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںنواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کے خوابوں کو سچ کر...

نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کے خوابوں کو سچ کر دکھایا ،چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

- Advertisement -

سرگودھار۔ 28 اپریل (اے پی پی):27سال قبل میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کے خوابوں کو سچ کر دکھایا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی ایٹمی قوت کے طور پر پاکستان سامنے آیا جس کا سہرا میاں محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کے سر ہے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود میاں محمد نواز شریف نے ملکی مفاد میں ایٹمی دھماکے کئے جس پر آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ساڑھے تین سال میں معاشی بہتری کا روڈ میپ نہ دے سکی ،پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی عوام بے پناہ مسائل کا شکار تھے، اپنے دور اقتدار میں بانی پی ٹی آئی نے انتقامی سیاست کے سواء کچھ نہ کیا اگروہ اتنی توجہ عوامی فلاح و بہبود پر دیتے تو ملک مسائل کا شکار نہ ہوتا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588815

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں