Election day banner
16.2 C
Islamabad
منگل, دسمبر 10, 2024
ہومقومی خبریںنومئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، دہشت گردی کا...

نومئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، مریم نواز کا وہاڑی میں مسلم لیگ(ن) یوتھ کنونشن سے خطاب

- Advertisement -

لاہور۔26مئی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، 60ارب کا ڈاکہ مارنیوالا چورتھا، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا’ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کیساتھ کرسکتا ہے’ مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، کھلے عام کہتی ہوں یہ پاکستان کی فوج کیخلاف مسلح بغاوت تھی، اس کا سرغنہ عمران خان ہے، سیاست دان نہیں صرف چور،ڈاکو جیل جانے سے ڈرتا ہے، پی ٹی آئی والے جہاں سے آئے وہیں چلے گئے’ نوازشریف اوراس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم مکافات عمل پرضروریقین رکھتے ہیں،عمران خان نے تکبرمیں سوچا اسمبلیاں توڑدوں گا ، لانگ مارچ لیکرآئوں گا اور فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گی، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہے ہیں۔ وہ جمعہ کی رات وہاڑی میں مسلم لیگ(ن) یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں۔

مریم نواز نے کہا کہ آج کا اجتماع شہیدوں اور ان ماں کے نام کرتی ہوں جن کے بیٹوں نے قربانی دی، شہید صرف فوج یا کسی ادارے کے نہیں پاکستان کے ہوتے ہیں۔اس ملک کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور آپ ہی ملک کی ترقی کے ضامن ہو ،ملک کی باگ ڈور آپ نے سنبھالنی ہے وہ جوان ہی تھے جنہوں نے اپنی جوانیاں ملک کی حفاظت کی خاطر قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا سیاست اور ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کیساتھ کرسکتا ہے، قرآن کہتا ہے شہید زندہ ہوتے ہیں، کیا شہیدوں کیساتھ یہ سلوک منظورہے؟۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈاور خودکش غاروں میں بیٹھ کر تیار کرتے ہیں اسی طرح حملہ پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہائوس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہے وہاں شیشہ بھی نہ ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہائوس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا، عمران نے بتایا ہوا تھا جب میں گرفتار ہوا تو تم نے ادھر ہی جانا ہے۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قوم جواب مانگتی ہے، جب کوئٹہ سے جتھا نکلتا ہے سیدھا چھائونی کا رخ کرتا ہے،راولپنڈی میں لال حویلی پر حملہ کرنے کی بجائے جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا میانوالی میں عمران کے شرپسندوں نے طیاروں کونشانہ بنایا، یہ طیارے ہمارا فخر تھے، اس طیارے پرحملہ کیوں نہیں کرتے جس کوعمران خان نے رکشے کی طرح چلایاتھا ۔

یہ حملے پاکستان کی فوج پر تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی جنرل باجوہ، جنرل فیض کیخلاف اسٹینڈ لیا تھا،نوازشریف اس مٹی کا بیٹا ہے اس نے کہا باجوہ،فیض کوجواب دینا پڑیگا جبکہ فوج کو وہ سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے کا مقصد فوج کو کمزور کرنا ،جھکانا اورپرتشدد لہر کو جنم دینا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا تھا نوازشریف کے کمرے کا اے سی اتروادوں گا، نوازشریف کوچھوڑوں گا نہیں آج پوری دنیا کے لیے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے کیونکہ نوازشریف نے آسمان کی طرف دیکھ کرکہا تھا میں اپنا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں۔کل عمران خان نے عدالت کولکھ کردیا ہے کہ مریم اپنے باپ کا انتقام لے رہی ہے، مریم انتقام نہیں لے رہی بلکہ مریم نے اپنے باپ کے مشن کا جو جھنڈا اٹھایا تھااسے گرنے نہیں دیا اور الحمدللہ اپنے باپ کا سرفخرسے بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم اپنے باپ کی طرح اس مٹی کی بیٹی ہے اور اس مٹی کی خاطرجیل جانا تودورجان بھی قربان کر نے کوتیا رہے مریم جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں، جتنے بھی کانٹے آئے پھولوں کا ہارسمجھ کر پہنا، نوازشریف اوراس کی بیٹی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، ہم مکافات عمل پرضروریقین رکھتے ہیں، عمران نے تکبرمیں سوچا کہ اسمبلیاں توڑدوں گا تو بازی پلٹ جائے گی، لانگ مارچ لیکرآئوں گا توبازی پلٹ جائیگی، فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گی لیکن اسے تکبر نے مروادیا حقیقی آزادی لینے والوں کی آج دوڑیں لگ رہی ہیں جو نہ صرف پولیس کے ہاتھوں بلکہ تحریک انصاف سے ہی نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ ان کے بندوں پر بڑا پریشر ہے جبکہ پریشر اس وقت تھا جب نواز شریف کی بیوی بستر مرگ پر تھی اور فون پر بات کرنے کی اجازت نہ تھی ،رانا ثنااللہ جیل میں تھا اور اس کی بیوی ساری رات جیل کے باہر کھڑی رہتی تھی لیکن نواز شریف کا کوئی ساتھی چھوڑ کر نہیں گیا کیونکہ ان کا ایک نظریہ تھا آج پریس کانفرنسز میں پی ٹی آئی چھوڑ نے والے گواہیاں دے رہے ہیں کہ 9مئی کا ماسٹر مائنڈ عمران خان تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں دہشت گردی کی عدالتوں میں غریب کے بچے اور غریب بچوں کے باپ کو کیسز بگھتے دیکھ کر شدید دکھ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں آرام کررہے ہیں اور خود ڈر کر اپنے گھر میں چھپا بیٹھا ہے، اس نے حسان نیازی کو چھپا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خدیجہ شاہ جتھوں اور بلوائیوں کی ویڈیوز بنا رہی تھی، پولیس پکڑنے آئی تو منہ پر کالا کپڑا ڈال لیا، جب پکڑی گئی تو کہتی ہے میں تو دوسرے ملک کی شہری ہوں، جب قانون تمہاری گردن پر تنگ ہو تو تم دوسرے ملک کے شہری بن جاتے ہو، ایک دن کی جیل میں اس کے کانوں سے دھوئیں نکلنے لگے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی جماعت بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئی ہے، مبارک ہو پاکستانیوآپ کی جان اس فتنے سے چھوٹ گئی، غدار وطن کا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ہوگا، تمہارا ٹکٹ لے کر جو عوام میں گیا تو عوام اس کا بھی وہی حال کریں گے جو 9 مئی کے ملزمان کا کیا، تمہارا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ہوگا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں