36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومتجارتی خبریںنگران وفاقی وزیر خزانہ ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاداختر کی...

نگران وفاقی وزیر خزانہ ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاداختر کی مراکش کے سنٹرل بینک کی گورنر سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر خزانہ ، محصولات و اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاداختر نے بدھ کو مراکش کے سنٹرل بینک کی گورنر سے ملاقات کی۔

ترجمان و زارت خزانہ کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے مراکش کے سرکاری دورے پر ہیں اور مراکش میں سنٹرل بینک کے گورنر سے ملاقات اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ ملاقات میں مالی اور اقتصادی امور پر بات چیت کی گئی اور ان شعبوں میں تعاون سے متعلق امور کا تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔

- Advertisement -

فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور عالمی مالیاتی شراکتداری کی اہمیت سے اتفاق کیا۔ وزیرخزانہ اس دورے کےدوران عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ ان اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399919

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں