راولپنڈی۔30جنوری (اے پی پی):نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) بدھ کو لاہور اور کراچی کی خواتین ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ، پی سی بی کے زیر اہتمام قومی خواتین ٹی 20 ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ،
ٹورنامنٹ کے پہلے رائونڈ میں لاہور کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تمام 10 میچ جیت کر 20 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی ، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیموں نے 12 ، 12 پوائنٹس حاصل کیے تاہم بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت کراچی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، ملتان کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور کوئٹہ 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی جبکہ پشاور کو تمام 10 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=434931