کراچی۔ 02 دسمبر (اے پی پی):نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے سپر 8مرحلے کے دوسرے روز کھیلے گئے میچوں میں پشاور، لاہور وائٹس اور راولپنڈی نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ہفتہ کو کھیلے گئے میچوں کی خاص بات راولپنڈی کے یاسر خان کی سنچری اور پشاور کے افتخار احمد کا عمدہ آل رائونڈ کھیل تھا۔
یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں پشاور نے کراچی وائٹس کو56 رنز سے شکست دیدی،پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے،عادل امین نے6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے،افتخار احمد نے 72 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بھی ناٹ آئوٹ رہے،ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
ان دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 143 رنز کا اضافہ کیا۔کراچی وائٹس کی ٹیم 20 اوورز میں 130 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔سہیل خان 34 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ عماد عالم نے 32 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 17 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد عمران نے بھی3 وکٹیں31 رنز دے کر حاصل کیں۔افتخار احمد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں لاہور وائٹس نے لاہور بلیوز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔جنید علی چھ چوکوں کی مدد سے 34 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
محمد نوید نے36 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور وائٹس نے 19.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔طیب طاہر نے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے67 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔عمران ڈوگر نے5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے45 رنز بنائے،عمید آصف نے 26رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔طیب طاہر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔نیشنل بینک سٹیڈیم میں راولپنڈی نے فاٹا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔فاٹا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
سلمان خان نے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے83 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔زمان خان نے 25رنز دے کر3 و کٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی نے یاسرِخان کی سنچری کی بدولت 18.2اوورز میں3 وکٹوں پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا ،یاسر خان نے8 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے107 رنز بنائے۔ عمرامین نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے48 رنز بنائے۔ یاسرخان کو ان کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415916