25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیشنل پریس کلب کے قریب احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کے...

نیشنل پریس کلب کے قریب احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 4 اگست کو طلب

- Advertisement -

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل پریس کلب کے قریب احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 4 اگست کو طلب کر لیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سیکٹر ایف سکس میں پٹرول پمپ مالک کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے کاشف ملک عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ سیکٹر ایف 6 میں پٹیشنر کا پٹرول پمپ ہے، راستوں کی بندش سے ان کا کام متاثر ہو رہا ہے ۔ عدالت نے سماعت کے بعد تحریری آرڈر جاری کیا جس میں لکھا کہ وکیل کے مطابق احتجاج آئینی حق لیکن راستوں کی بندش سے دوسروں کو متاثر نہیں کر سکتے۔ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ احتجاج کو ریگولیٹ کرے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز 4 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بتائیں کہ معاملے کے حل کے لئے کیا اقدامات کئے گئے؟ کیس کی مزید سماعت 4 اگست کو ہو گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں