خواجہ آصف کا سیلاب اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی پر زور

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ ملک کو درپیش تباہ کن صورتحال کسی ایک صوبے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک قومی بحران ہے جس سے اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور موجودہ غیر متوقع حالات سے زیادہ سے زیادہ مؤثر انداز میں نمٹنے کے …

مزید خبریں

گورنر خیبرپختونخوا سے نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون محمد اعجاز خان کی ملاقات پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد اعجاز خان سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر محمد اعجاز خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران گورنر نے ملک میں قانون کی حکمرانی، قومی سلامتی اور جرائم کی مؤثر روک تھام میں ایف آئی اے کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے ادارے کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر محمد اعجاز خان نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور قومی مفادات کے تحفظ، قانون کے مؤثر نفاذ اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریوں بھرپور انداز میں انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔محمد اعجاز خان اس سے قبل پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

40

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ ملک کو درپیش تباہ کن صورتحال کسی ایک صوبے تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک قومی بحران ہے جس سے اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب اور موجودہ غیر متوقع حالات سے زیادہ سے زیادہ مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔خواجہ آصف نے تمام صوبوں پر زور دیا کہ وہ دریاؤں کے راستوں پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ہٹا دیں اور آئندہ خلاف ورزیوں کی روک تھام کریں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کو ختم کرنا، احتساب کو یقینی بنانا اور شفافیت کو سب کے لیے لازم قرار دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پانی کی سلامتی کو اجاگر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو ڈیموں کی تعمیر پر سیاسی بحث کے بجائے اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بڑے ڈیم زیادہ وقت اور وسائل کے متقاضی ہیں، لیکن برساتی علاقوں میں چھوٹے ڈیم تیزی سے تعمیر کیے جا سکتے ہیں تاکہ پانی کے ذخیرے کے مسائل اور ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔