قومی ٹیم نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں تمام سیریز اپنے نام کیں ،مائیک ہیسن
قومی ٹیم نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں تمام سیریز اپنے نام کیں ،مائیک ہیسن

مزید خبریں
راولپنڈی ۔14اکتوبر (اے پی پی):پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سیریز اپنے نام کیں جبکہ ایک سیریز برابر رہی۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ میچ میں چند تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا گیا۔
مڈل آرڈر ناکام رہا اور 20 سے 30 رنز کم بنے، سری لنکن ٹیم کو کامیابی کا کریڈٹ دینا چاہیے جس نے اچھی کرکٹ کھیل کر میچ اپنے نام کیا۔ انہوں نے صاحبزادہ فرحان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلی ٹی 20 سیریز میں انہوں نے بطور کپتان ذمہ داری اور اعتماد کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ وہ آئندہ بھی ٹیم کی موثر قیادت کرتے ہوئے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
انہوں نے نوجوان فاسٹ باؤلر رضا اللہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باؤلنگ کوچ ان کی تکنیک اور بائولنگ میں بہتری لانے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی کرکٹ میں تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ قومی ٹیم کی توجہ اب آئندہ سہ ملکی ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے۔







