گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کا انحصار قیام امن سے وابستہ ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کا انحصار قیام امن سے وابستہ ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کا انحصار قیام امن سے وابستہ ہے، حکومت کی ترجیحات میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا، غربت، بے روزگاری جیسے چیلنجز سے نمٹنا اور عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

ریجنل پیس کمیٹی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت گلگت بلتستان کے ہونے کے ناطے امن ہم سب کی ضرورت ہے، مستقل قیام امن کیلئے ہمیں اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کرناہوگا۔ انصاف، میرٹ کو یقینی بنائیں گے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور حقدار کو ان کا حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی امن کمیٹی کا قیام جلد عمل میں لایا جارہا ہے جو ریجنل پیش کمیٹی کے ساتھ مل کر امن وامان اور بھائی چارگی کے فضاء کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔

ریجنل پیس کمیٹی کے نمائندہ وفد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بحیثیت وزیر اعلیٰ مختصر مدت میں مقبولیت اور عوامی خدمت کا جو مقام آپ نے حاصل کیا ہے اس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور امن کیلئے ہم بلامشروط حکومت کو ہمارا تعاون رہے گا۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کے پالیسیوں کو سراہتے ہوئے مستقبل کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔