پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو سکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت کوئٹہ ڈویژن کے 25 سے زائد سکولوں میں ہاکی کا سامان (ہاکی کٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب ایوب ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوئی
قومی کھیل کو سکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے کیلئے تاریخی اقدام کے تحت کوئٹہ ڈویژن کے 25 سے زائد سکولوں میں ہاکی کٹس کی تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو سکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے اور نوجوان نسل میں کھیل کا شوق بیدار کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت کوئٹہ ڈویژن کے 25 سے زائد سکولوں میں ہاکی کا سامان (ہاکی کٹس) تقسیم کرنے کی پروقار تقریب ایوب ہاکی سٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی جی پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان، سپیشل سیکریٹری محکمہ تعلیم بلوچستان رضوان قدیر، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید امین شاہ، ڈائریکٹر سپورٹس سجاد اسلم بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل احمدسمیت پاکستان ہاکی کے نمائندگان سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، تمام متعلقہ سکولوں کے اساتذہ (PETs) اور طلباء نے شرکت کی۔
تقریب میں کوئٹہ ڈویژن کے 25 سے زائد رجسٹرڈ سکولوں کو جدید ہاکی کٹس اور سامان فراہم کیا گیا۔ اس اقدام کے بنیادی مقصد سکول کے بچوں کو کھیل کے لیے بنیادی اور معیاری سامان مہیا کرنا ہے، گراس روٹ لیول پر فروغ اور تعلیمی اداروں کے ذریعے ہاکی کو نچلی سطح پر مستحکم کرنا اور سکولوں سے ابھرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانا اور ان کی تربیت کرنا ہے، قومی کھیل کی بحالی و ملک میں ہاکی کے پرانے دور کو واپس لانا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام رجسٹرڈ سکولوں کے نمائندگان اور طلباء نے تقریب میں شرکت کر کے ہاکی کٹس وصول کیں۔







