12.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان ایک جامع اور انقلابی منصوبہ ہے، یہ نوجوانوں...

نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان ایک جامع اور انقلابی منصوبہ ہے، یہ نوجوانوں کو تربیت سے لے کر ملازمت کے حصول تک ہر مرحلے میں حکومتی سرپرستی فراہم کرے گا، رانا مشہود احمد خاں

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ، انہیں جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر کیریئر کے نئے وسیع مواقع فراہم کرنا ہے۔

منگل کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے اس حوالے سے کہا کہ "نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان ایک جامع اور انقلابی منصوبہ ہے، جو نوجوانوں کو تربیت سے لے کر ملازمت کے حصول تک ہر مرحلے میں حکومتی سرپرستی فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع شامل کیے گئے ہیں تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی منوا سکیں۔ حکومت مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یوتھ ایمپلائمنٹ پلان ایک جامع منصوبہ ہے، جو نوجوانوں کو نہ صرف جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرے گا بلکہ انہیں ملازمت کے بہترین مواقع بھی مہیا کرے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان اس سلسلے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کے تحت مختلف شعبوں میں مہارت کی تربیت، انٹرن شپس، کاروباری معاونت اور ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ، نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سکلز اور دیگر اہم شعبوں میں خصوصی تربیتی پروگرام بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔یہ منصوبہ پاکستان میں معاشی ترقی اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ حکومت پرعزم ہے کہ اس پلان کے ذریعے ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568562

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں