نیوزی لینڈ کا سال 2019-20ءکیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، نیشم، بلونڈل اور ینگ فہرست میں شامل، ملن، اینڈرسن اور وورکر خارج

آکلینڈ۔ 4 مئی (اے پی پی)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سال 2019-20ءکیلئے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا، جمی نیشم، ٹام بلونڈل اور ول ینگ کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، نیشم گزشتہ برس فہرست میں شامل نہیں تھے جبکہ بلونڈل اور ینگ کو پہلی مرتبہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کو ایڈم ملن، کورے اینڈرسن اور جارج وورکر کی جگہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے، ٹم سیفرٹ فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے 20 کھلاڑیوں میں ٹوڈ ایسٹل، ٹام بلونڈل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہنری نیکولز، جیمز نیشم، جیت راول، مچل سینٹنر، آئش سودھی، ٹم ساﺅتھی، روز ٹیلر، نیل واگنر، بی جے واٹلنگ، کین ولیمسن اور ول ینگ شامل ہیں۔