اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی نادرا سے تجدید کی تاریخ میں 30دسمبر تک توسیع کر دی ہے، ایسے اسلحہ لائسنس جو وزارت داخلہ کی جانب سے یکم جنوری 2011سے پہلے جاری کئے گئے ہیں ان کی تجدید کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے،وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تمام اسلحہ ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ 30دسمبر تک ہر صورت اپنے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرا لیں ورنہ ان کا لائسنس 30دسمبر کے بعد منسوخ تصور ہوگا۔