وزیراعظم شہباز شریف آج گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے

245

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف آج جمعہ کو مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

جدید سہولیات سے آراستہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی۔ یہ ٹرین سروس راولپنڈی، چکلالہ ،لاہور ، خانیوال ، بہاولپور، روہڑی ، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلویز اسٹیشنز پر رکے گی۔