پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز ہفتہ کی سہ پہر 3بجکر 5 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر پہنچیں گی، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کل  ہفتہ کو سہ پہر 3بجکر 5 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر پہنچیں گی۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازلندن سے روانہ ہوچکی ہیں، وہ 28 جنوری، ہفتے کی سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر لاہور پہنچیں گی۔