اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان کے سیلاب متاثرین کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میرے ملک کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس صورتحال سے نمٹنے کےلئے اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے خواتین اور بچوں کو درکار مددپرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔