صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا

President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سینیٹ اجلاس پیر کو شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا گیا ہے۔