سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے جمعرات 29 اکتوبر 2026 کو ’کارکردگی پر مبنی انکریمنٹل ایکسپورٹس ریبیٹ اسکیم‘ کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن منعقد کرے گا
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کارکردگی پر مبنی برآمدی ریبیٹ اسکیم کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے جمعرات 29 اکتوبر 2026 کو ’کارکردگی پر مبنی انکریمنٹل ایکسپورٹس ریبیٹ اسکیم‘ کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن منعقد کرے گا۔ یہ سیشن سہ پہر 3:00 بجے شیخ محمد شفیع ہال ایس سی سی آئی سیالکوٹ میں منعقد ہوگا، جس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کے عہدیداران شرکت کریں گے۔سیشن کے دوران شرکاء کو اسکیم کے اہلیت کے معیار، ریبیٹ کے حساب کتاب کے طریقہ کار، درخواست جمع کرانے کے عمل اور کلیمز جمع کروانے کے تقاضوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد برآمد کنندگان کو اسکیم سے روشناس کرانا اور انہیں یہ سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ وہ کس طرح کارکردگی پر مبنی اس ریبیٹ سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔سیالکوٹ چیمبر نے اپنے اراکین، بالخصوص برآمد کنندگان کو دعوت دی ہے کہ وہ اس سیشن میں شرکت کریں اور اسکیم کے نفاذ نیز برآمدات میں اضافے کے لیے اس کے فوائد کے بارے میں بینکنگ حکام سے براہِ راست رہنمائی حاصل کریں ۔








