پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کاز پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کاز پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے،ندیم افضل چن

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کاز پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے،27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔پیپلز میڈیا سیل کےمطابق انہوں نے یومِ سیاہ کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کا کشمیر پر قبضہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر حملہ تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حامی ہے۔پیپلز پارٹی کی کشمیر پالیسی کا بنیادی اصول کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا،شہید بے نظیر بھٹو نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر موثر انداز میں اجاگر کرنے کے عزم پر قائم ہے۔






