سازگار انجینئرنگ ورکس کے خالص منافع میں 9 فیصد کمی ریکارڈ

سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے کمپنی کے مالیاتی بیان کے مطابق جولائی تا ستمبر 2026ء کے دوران کمپنی نے 4.36 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خالص منافع 4.417 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 66.77 روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 73.77 روپے تھی۔اس عرصے میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 2.40 ارب روپے ادا کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکسوں کی مد میں 2.82 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے 8.72 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا جبکہ اس عرصے میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 144.36 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔