گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا مقصد کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنا ہے
یومِ سیاہ منانے کا مقصدجموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا ہے،گورنر بلوچستان

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا مقصد کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آواز بلند کرنا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح کے ہر اہم فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلوانے کےلئے عملی اقدامات کرے۔






