وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹیکسٹ بک بورڈز کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس،وزیر تعلیم کو معاملے پر فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

117
یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے،سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکسٹ بک بورڈز کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو معاملے پر فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو ہدایت کی ہےکہ والدین اور طالب علموں کو درپیش تکالیف کو فی الفور دور کیا جائے۔ انہوں نے مسئلہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لانے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے حکم دیا کہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس نوعیت کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔