اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے ‘یوم فتح’ پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کا یوم فتح ہمت، قوت اور قومی ہم آہنگی کی علامت ہیں۔ دعا ہے کہ یہ دن خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہو ۔