اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے مہمند کے اجتماع کے دوران زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن محمد حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ محمد حسن کی رحلت کا سن کر افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف مرحوم کے اہلخانہ کی بہبود کا اہتمام یقینی بنائے گی۔