صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس سے ملاقات

بیجنگ۔ 17 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس لی ژان شو سے بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس نے صدر مملکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین کورونا وائرس کی وباء کے خلاف فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کورونا کی وباء کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کی جانب سے ہر آزمائش پر پورا اترنے والے معاون سٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے چین کی مضبوط اور پختہ حمایت پر پاکستانی قیادت کو سراہا۔