وزیراعظم محمد شہبازشریف کی مظفر آباد میں یاد گار شہدا پر حاضری ،پھولوں کا گلدستہ رکھا

176

مظفر آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کا گلدستہ رکھا ۔

بدھ کو پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہدا پر حاضری دی ۔

وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔