وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

364
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال اور وزارت خارجہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔