وزیراعلیٰ سندھ کا سابق کرکٹر نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس

71
Sindh Chief Minister
Sindh Chief Minister

کراچی۔ 21 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق کرکٹر نذیر جونیئر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ رب کائنات مرحوم نذیر جونیئر کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر دے۔انہوں نے کہا کہ نذیر جونیئر ایک بہترین ٹیسٹ کرکٹر تھے اور منصفانہ امپائر بھی رہے،ملکی تاریخ میں نذیر جونیئر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔