24.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے...

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے درمیان مصر میں ملاقات

- Advertisement -

مصر۔9نومبر (اے پی پی):وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کے درمیان مصر میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کی جانب سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد پر وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق کیا ۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو زرداری نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لئے پاکستان کی عالمی امداد کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=336497

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں