لاہور۔11اپریل (اے پی پی):وزیرمملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی نے وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک سے 90شاہراہ قائد اعظم میں ملاقات کی ، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیا ل کیاگیا۔ معاون خصوصی ذیشان ملک نے کھیل داس کوہستانی کووزیر مملکت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمنا ئوں کا اظہار کیا۔
وزیرمملکت برائے مذہبی امور نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کوسراہا اور خراج تحسین پیش کیا ۔ معاون خصوصی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو تاریخی ریلیف دیا، وفاقی وصوبائی حکومتیں پارٹی منشورکے عین مطابق عوامی خدمات پرمامورہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے صوبے میں ایک سال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیئے اورآئندہ پانچ سالوں میں وہ صوبے کی حالت بدل کررکھ دیں گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580632