وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ضلع جھل مگسی کے گاؤں شمبانی کے دورہ کے دوران ہدایات پر فوری عملدرآمدکر دیا گیا

195

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمدشہباز شریف کے ضلع جھل مگسی کے گاؤں شمبانی کے دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر فوری عملدرآمد کر دیا گیا۔ وزیر اعظم میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدائت پر گاؤں میں فوری طور پر دوسرا میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

شمبانی میں وزیرِ اعظم کی ہدایت پر دوائیں بھی پہنچا دی گئیں۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امدادی کارروائیوں کیلئے مزید دو کشتیاں بھی فراہم کر دی گئیں۔اسکے علاوہ مویشیوں کے علاج معالجے کیلئے ویٹرنری ڈاکٹر بھی شمبانی پہنچا دیا گیا۔