وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دشت میں ٹریفک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

82

اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دشت میں ٹریفک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 8افراد جاںبحق ہوئے ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس میڈیا سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔