اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی،نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں پر وقار تقریب میں سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے پاک بحریہ کی کمان ان کے حوالے کی،وہ پاک بحریہ کے 16ویں سربراہ ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک بحریہ کے اعلی آفیسران اور ان کی بیگمات نے شرکت کی۔ پاک بحریہ کے …
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی) ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی،نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں پر وقار تقریب میں سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے پاک بحریہ کی کمان ان کے حوالے کی،وہ پاک بحریہ کے 16ویں سربراہ ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک بحریہ کے اعلی آفیسران اور ان کی بیگمات نے شرکت کی۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ اور نئے چیف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔








