وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینٹوریس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا، وفاقی دارالحکومت کے متعلق اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت

240
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سینٹوریس مال میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ اداروں اور حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ پر بہت افسوس ہے کہ اس معروف کاروباری مرکز میں یہ رونما ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہو۔ متاثرین کے مالی نقصانات پر افسوس اور ہمدردی ہے۔