پشاور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے منگل کو ملاقات کی۔وزیر اعلی ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں امریکا کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل …
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی گفتگو

مزید خبریں
پشاور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے منگل کو ملاقات کی۔وزیر اعلی ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں امریکا کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے کہا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کے فیصلوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اولین ترجیح حاصل ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی اور سہولت دی جائے گی، صوبائی حکومت سستی اور صاف توانائی کے لیے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، اب صوبائی حکومت انفرااسٹرکچر، ادارہ جاتی مضبوطی اور استعداد سازی پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں نایاب معدنی ذخائر سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ دیا جائے گا۔ملاقات میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے بزنس اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو کرانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا،اجلاس میں قیمتی اور نایاب معدنیات کے لیز ہولڈرز کو روڈ شو میں مدعو کرنے کی تجویز پر بھی غور گیا گیا۔








