اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے فلسطینی حکام کو امریکی ویزے جاری نہ کرنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے
اقوام متحدہ کے سربراہ کا فلسطینی حکام کو امریکی ویزوں سے انکار پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔19ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے فلسطینی حکام کو امریکی ویزے جاری نہ کرنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے باعث فلسطینی صدر محمود عباس رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکیں گے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے جمعہ کو صحافیوں کو بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے امریکا کی جانب سے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے ارکان اور فلسطینی اتھارٹی کے حکام کو اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کے لیے ویزوں سے متعلق پابندیاں جاری رکھنے کے اعلان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتونیو گوتریش نے میزبان ملک امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ 1947 کے اقوام متحدہ۔امریکا ہیڈکوارٹرز معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق تمام وفود کو ویزے جاری کرے۔ سیکرٹری جنرل اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے جاری رکھیں گے۔







