34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںوزیر اعلیٰ پنجاب کاکپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کیلئے 25ہزار...

وزیر اعلیٰ پنجاب کاکپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کیلئے 25ہزار روپے مالی اعانت کا اعلان

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):فیصل آباد ڈویژن میں 1 لاکھ 20 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے ڈویژن میں ابتک 10 ہزار 659 ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت مکمل کرلی گئی ہے اور باقی رقبہ پر بتدریج کاشت کیلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کیلئے 25ہزارروپے مالی اعانت کا اعلان کیا ہے لہٰذا5 ایکڑ یا زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کاشت کرنیوالے اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔

نیزوزیر اعلیٰ کسان کارڈ ہولڈربھی31 مارچ تک کپاس کاشت کرنے والی سہولت کے اہل ہوں گے۔اس حوالے سے ڈویژنل کمشنر فیصل آبادمریم خان کی زیر صدارت کپاس کی اگیتی کاشت بارے کاٹن کراپ اینڈمینجمنٹ ومانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن میں کپاس کی اگیتی کاشت کا 1 لاکھ 20 ہزار ایکڑ رقبہ پر ہدف حاصل کرنے کیلئے جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے محکمہ زراعت توسیع کو کنٹرول ریٹ پر کھادوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،محکمہ زراعت توسیع، سیڈ پروٹیکشن اور اری گیشن افسران بھی اجلاس میں شرکت تھے۔

اجلاس میں کمشنر کو مارکیٹ میں دستیاب بیج،کھادوں اور نرخوں بارے آگاہ کیا گیا۔مریم خان نے اجلاس میں شریک کاشتکار نمائندگان سے بھی کپاس کی کاشت اور مسائل بارے فیڈ بیک لیا۔کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگیتی کاشت کے دوران نہری پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565286

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں