مظفرگڑھ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین کےلئے قائم کمپری ہینسو ہائی سکول کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیلاب متاثرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ان کی بحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے دریائے چناب پر موقع پر جا کر سیلابی …
وزیر اعلی ٰمریم نواز ،پوری کابینہ و مشینری سمیت سیلاب زدگان کی بحالی کےلئے فیلڈ میں متحرک ہیں،صوبائی وزیر صحت

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 06 ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ضلع مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین کےلئے قائم کمپری ہینسو ہائی سکول کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر سیلاب متاثرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ان کی بحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔
بعد ازاں صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے دریائے چناب پر موقع پر جا کر سیلابی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے انہیں سیلابی صورتحال اور نمٹنے کےلئے انتظامات و ریسکیو آپریشن بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اجلاس بتایا گیا کی سیلاب متاثرین کے انخلا اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،متاثرہ علاقہ جات میں ریلیف کیمپوں میں کھانا اور طبی سہویات فراہم کی جا رہی ہیں۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان کے ہمراہ سابق رکن پنجاب اسمبلی حماد نواز بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پوری کابینہ و حکومتی مشینری سمیت سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے فیلڈ میں متحرک ہیں،مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ بھی سیلاب متاثرین تک سہولیات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے۔








