وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کے ہمراہ کل مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

185
بلاول بھٹو

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جرمنی کی وزیر برائے خارجہ امور اینالینا بیئربوک کے ہمراہ کل منگل کو یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے وزراءخارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس وزارت خارجہ میں ہوگی۔ جرمنی کی وزیر برائے خارجہ امور 7 اور 8 جون کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کررہی ہیں، اینالینا بیئربوک کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔