وفاقی وزیر مذہبی امور اور سعودی سفیر نے اسلام آباد سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 713 کے عازمین حج کو الوداع کہا

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے پیر کواسلام آباد سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 713 کے عازمین حج کو الوداع کہا۔ اس موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ منیجر، سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس، روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے سعودی حکام اور 300 سے عازمین حج موجود تھے۔

وزیر مذہبی امور نے نامساعد حالات کے باوجود حج اخراجات میں کمی کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عازمین حج کو۔درپیش مسائل کے فوری حل کے حوالے سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔