جاپان میں ایک رہائشی گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
جاپان ،گھر میں آتشزدگی، دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک

مزید خبریں
ٹوکیو ۔27جولائی (اے پی پی):جاپان میں ایک رہائشی گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔شنہوا کے مطابق صوبہ ساگا کے شہر ایماری میں واقع دو منزلہ لکڑی کے ایک گھر میں آگ لگنے سے افراد ہلاک ہو گئے جبکہ آگ قریبی عمارتوں تک نہیں پھیلی۔پولیس کے مطابق، گھر کے اندر سے دو بالغ افراد اور دو بچوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے چاروں کی موت کی تصدیق کر دی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد اسی گھر میں رہنے والے ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ پولیس ان کی شناخت کی تصدیق کے ساتھ ساتھ آتشزدگی کی وجوہات اور واقعے کے حالات کی تحقیقات کر رہی ہے۔








