ریسکیو 1122 صوابی کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ریسکیو 1122 صوابی نے گزشتہ ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔

پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):ریسکیو 1122 صوابی نے گزشتہ ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔

جاری رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 صوابی نے گزشتہ ہفتے کےدوران مجموعی طور پر 196 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائیاں کیں۔ ترجمان ریسکیو 1122صوابی کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ٹریفک کے11 ، میڈیکل کے163 ، آگ لگنے کے 4 ، فائرنگ و تشددکے 6، عمارت گرنےکا1، ڈوبنےکا 1 اور 10 دیگر ایمرجنسیز شامل تھیں ۔ریسکیو اہلکاروں نے 179 مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جبکہ 27 ریفرل کیسز نمٹائے گئے۔ ان ایمرجنسیز میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے کہا کہ ریسکیو 1122 صوابی عوام کو فوری، معیاری اور مؤثر ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 پر فوری رابطہ کریں۔

مزید خبریں