مشرق وسطیٰ میں تعینات سینئر امریکی کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے آس پاس ایرانی اہداف پر حملے اب کارگر نہیں رہے۔ رشیاٹوڈے نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے حوالے سے بتایا کہ یو ایس سینٹرل کمانڈکے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے مبینہ طور پر ٹرمپ کو بتایا ہے کہ علاقے میں بمباری کے لیے مقرر کردہ اہداف …
آبنائے ہرمز کے آس پاس ایرانی اہداف پر حملے اب کارگر نہیں رہے، امریکی فوج کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔27جولائی (اے پی پی):مشرق وسطیٰ میں تعینات سینئر امریکی کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے آس پاس ایرانی اہداف پر حملے اب کارگر نہیں رہے۔ رشیاٹوڈے نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے حوالے سے بتایا کہ یو ایس سینٹرل کمانڈکے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے مبینہ طور پر ٹرمپ کو بتایا ہے کہ علاقے میں بمباری کے لیے مقرر کردہ اہداف بڑی حد تک ختم ہو چکے ہیں اس لیے مزید حملے جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔امریکی صدر نے آبنائے ہرمز اور ایران میں 13 روز سے جاری بمباری کو جمعہ کو روک دیا تھا ۔ اس دوران ثالثی کی کوششوں میں تیزی کی اطلاعات کے ساتھ ساتھ متعدد امریکی خبر رساں اداروں نے رپورٹ کیا کہ امریکی صدر مشرق وسطیٰ میں ایران کے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز کے ذخیرے میں کمی کے بارے میں بھی فکر مند ہیں تاہم صدر نے اس بات کی تردید کی کہ امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی ہے۔







