ریسکیو1122پشاور نے گھر میں گیس سلنڈر لیکیج سے لگی آگ پر قابو پالیا

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں گھرکےکچن میں گیس سلنڈر لیکیج کے باعث لگنی والی آگ پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم نے قابو پالیا ۔

پشاور۔ 27 جولائی (اے پی پی):پشاور کے علاقہ حیات آباد میں گھرکےکچن میں گیس سلنڈر لیکیج کے باعث لگنی والی آگ پر ریسکیو1122 کی فائر فائٹرز ٹیم نے قابو پالیا ۔

ترجمان ریسکیو1122پشاور کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم نے حیات آباد فیز۔ 6 میں فرہاد نامی شخص کے گھر کے کچن میں لگی آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔فائر فائٹرز نے 30 منٹ کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید خبریں