مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلع ملتان میں دفعہ 144 نافذ

ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلع ملتان کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے بارشی پانی، دریاؤں، نہروں، نالوں، جھیلوں اور تالابوں میں نہانے، تیراکی اور کھیلنے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے

ملتان۔ 27 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلع ملتان کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے بارشی پانی، دریاؤں، نہروں، نالوں، جھیلوں اور تالابوں میں نہانے، تیراکی اور کھیلنے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دریائے چناب میں بیڑا، کشتی اور دیگر واٹر کرافٹ کے غیر محفوظ آپریشن پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ واٹر کرافٹ کے آپریشن کے لیے مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 26 جولائی سے 25 اگست 2026 تک ضلع ملتان کی حدود میں رہے گا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے شہریوں، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بارش کے پانی، دریاؤں، نہروں اور دیگر آبی گزرگاہوں سے دور رہیں اور مون سون کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جا سکے۔

مزید خبریں