وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقتصادی تعاون تنظیم کے ای سی او ریسرچ سینٹر کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

تاشقند۔24جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقتصادی تعاون تنظیم کے ای سی او ریسرچ سینٹر کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق منگل کو تاشقند میں ای سی او کی وزراء کونسل کے 26ویں اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آذربائیجان کے شہر باکو میں ای سی او ریسرچ سینٹر کے قیام کے چارٹر کے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ مرکز ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی معاملات پر مہارت اور تحقیق کے تبادلے کو فروغ دے گا اور مواقع فراہم کرے گا۔